اسلام آباد (این این آئی)امریکی سفیر پاول جانز کی طرف سے ویڈیو بیان میں کہاگیاہے کہ امریکہ کرونا وائرس کے خلاف لڑائی میں پاکستان کو مذید 8 ملین امریکی ڈالر سے زائد امداد دے گا۔ امریکی سفیر نے کہاکہ امریکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں وائرس کا پھیلاؤ روکنا اور متاثرہ افراد کی صحتیابی کیلئے امریکہ پاکستان کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکام کو اس حوالے سے
امریکی عوام کی طرف سے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ امریکی سفیر نے کہاکہ یہ فنڈنگ مختلف اقدامات کیلئے استعمال ہو گی امریکی سفارتخانے کے مطابق تین نئی موبائل لیبارٹریوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا،اس مقصد کیلئے 3 ملین امریکی ڈالر مختص کئے گئے ہیں بیان کے مطابق ہائی ٹیک ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کا وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں میں قیام عمل میں لایا جائے گا امریکی سفارتخانہ نے کہاکہ اس مقصد کیلئے 1 ملین ڈالر کی رقم خرچ کی جائے گی ۔