جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

بیوی کو میکے میں رہنا مہنگا پڑ گیا، غیر موجودگی میں شوہر نے دوسری شادی رچا لی

datetime 16  اپریل‬‮  2020 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی ریاست بہار میں مسلسل لاک ڈاؤن میں تنہا رہنے کی وجہ سے ایک شخص نے اپنی سابق محبوبہ سے ہی شادی کرلی۔بھارتی اخبارکے مطابق ریاست بہار کے ضلع پٹنا کے چھوٹے شہر پلی گنج میں ایک شخص نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی بیوی کے میکے میں پھنس جانے پر دوسری شادی کرلی۔

رپورٹ کے مطابق پلی گنج کے رہائشی دھیرج کمار کی بیوی 22 مارچ کو لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے قبل اسی ہی شہر کے دوسرے علاقے دلہن بازار میں اپنے میکے چلی گئی تو حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے دھیرج کمار کی اہلیہ دلہن بازار کے علاقے میں اپنے والدین کے گھر پھنس کر رہ گئیں اور ان کا نکلنا مشکل ہوگیا اور بعد ازاں انہوں نے لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی شوہر کے پاس جانے کا فیصلہ کیاتاہم 14 اپریل کو لاک ڈاؤن ختم ہونے سے قبل ہی ریاستی و مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں مزید 2 ہفتوں کا اضافہ کردیا، جس کے بعد ان کا نکلنا مشکل ہوگیا تو ان کے شوہر نے کچھ اور سوچنا شروع کردیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیوی کے دور رہنے اور لاک ڈاؤن کی مدت بڑھتے چلے جانے کی وجہ سے دھیرج کمار پریشان ہوگئے اور بعد ازاں انہوں نے اپنی سابقہ دوست سے رابطہ کیا اور ان سے دوسری شادی کرلی۔رپورٹ کے مطابق دھیرج کمار کی پہلی بیوی کو شوہر کی دوسری شادی کا پتہ چلا تو انہوں نے تھانے میں مقدمہ دائر کرادیا، جس کے بعد دلہن بازار تھانے کی پولیس نے تفتیش کے لیے دھیرج کمار کو طلب کرلیا۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…