نیویارک(این این آئی)دنیا کے 185 ممالک میں نئے کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے اور متاثرین کی تعداد میں اضافہ بدستور جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ تعداد بیس لاکھ سے متجاوز ہے۔ کووڈ انیس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سینتیس ہزار سے زائد ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا ہے
جہاں چھ لاکھ چالیس ہزار کے قریب افراد اس بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں، جب کہ ہلاکتوں کی تعداد چھبیس ہزار سات سو تک پہنچ چکی ہے۔ امریکا کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں جن کی تعداد لگ بھگ ساڑھے اکیس ہزار ہے۔ اس مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سے زائد ہے۔