نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ نے خبردار کیا ہے کہ بر اعظم ایشیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اقتصادیات موجودہ نئے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے بری طرح متاثر ہو سکتی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف کے ایشیا پیسیفک خطے کے ڈائریکٹر چینگ یونگ ری نے کہاکہ 1960 کی دہائی کے بعد ایسا پہلی مرتبہ ہو سکتا ہے
کہ خطے میں اقتصادی نمو کی شرح صفر فیصد رہے۔ ان کے بقول یہ صورتحال سن 2008 اور سن 2009 کے مالیاتی بحران اور ایشیا میں سامنے آنے والے سن 1997 اور سن 1998 کے معاشی بحران سے کہیں زیادہ سنگین ہو سکتی ہے۔ چینگ نے بتایا کہ یورپ اور امریکا میں کساد بازاری کے اثرات بھی ایشیائی منڈیوں پر منفی انداز میں مرتب ہوں گے۔