ایران میں کرونا متاثرین کی تعداد ساڑھے سات لاکھ، ہلاکتیں 8600ہوگئیں

16  اپریل‬‮  2020

تہران (این این آئی)ایران کی پارلیمنٹ نے بتایا ہے کہ ملک میں کرونا کے متاثرہ افراد کی اصل تعداد سرکاری اعداد شمار سے کہیں زیادہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اب تک ایران میں کرونا وائرس سے 8600 افراد ہلاک اور متاثرہ افراد کی تعداد چھ لاکھ سے ساڑھے سات لاکھ افراد کے درمیان ہے۔

رپورٹ میں بتایا تھا کہ اگر ایران میں کرونا کی وبا اسی شدت کے ساتھ جاری رہی اور حکومت کی طرف اس کی روک تھام کے لیے مداخلت نہیں کی گئی تو ایران کی 8 کروڑ تیس لاکھ کی آبادی میں چھ کروڑ افراد کرونا کا شکار ہوسکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایران میں کرونا مزید 400 دن تک رہ سکتا ہے اور آئندہ نومبر میں یہ بیماری عروج پر پہنچ سکتی ہے۔ایرانی پارلیمانی ریسرچ سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ تفصیلات ایرانی وزات صحت کے ایک خفیہ ذریعے سے حاصل کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگر حکومت نے 10 فی صد مداخلت کی تو چو بیس ملین لوگ کرونا سے بیمار اور تیس ہزار ہلاک ہوسکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت تہران میں متاثرہ افراد کی تعداد پانچ لاکھ 30 ہزا تک پہنچ سکتی ہے جب کہ ہلاکتیں 6500 ہوگئی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں لاک ڈائون متاثرین کی تعداد میں 25 فی صد کمی کرسکتا ہے۔ اس صورت میں ایران میں متاثرہ افراد کی تعداد 16 لاکھ 60 ہزار اور مزید 13 ہزار 450 افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔اگر ملک میں 32 فی صد لاک ڈائون کیا جائے تو 9 لاکھ 51 ہزار افراد کے کرونا کا شکار ہونے اور 8 ہزار 360 اموات کا اندیشہ ہے۔ تہران میں ایک لاکھ 93 ہزار متاثرین اور 1660 افراد وفات پاسکتے ہیں۔اگرملک میں چالیس فی صد لاک ڈائون کیا جاتا ہے ایران میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 8 لاکھ 11 ہزار تک پہنچ سکتی ہے اور ہلاکتیں 6030 ہوسکتی ہے۔ تہران میں 40 فی صد لاک ڈائون سے ایک لاکھ 59 ہزار افراد متاثر اور قریبا 1220 ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…