ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں متحدہ عرب امارات دنیا کا محفوظ ترین ملک قرار

datetime 15  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کرونا وائرس اس وقت پوری دنیاتیزی کیساتھ پھیلتا جارہا ہے ، مہلک وائرس سے اس سے وقت متاثرین کی تعداد 20لاکھ سے تجاوز جبکہ ہلاکتیں ایک لاکھ اکتیس ہزار سے زائد ہو گئیں ہیں ۔ جبکہ صحت یاب ہونیوالے افراد کی تعداد بھی 5لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں ۔ امریکا میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جارہی ہیں ، متاثرین کی تعداد تیزی کیساتھ بڑھ رہی ہے ۔

اب تک 6لاکھ سے زائد جبکہ ہلاکتیں 27ہزار زائد ہو گئیں ہیں ۔ امریکا کی صورتحال دیکھتے ہوئے امریکی سفیر نے بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو دنیا کا محفوظ ترین ملک ہے ۔ موجود ہ صورتحال میں عرب امارات سے زیادہ کوئی دوسرا ملک نہیں ہو سکتا ۔ اسی لیے میں امریکا جانے کی بجائے یہاں رہنا پسند کروں گا ۔ امریکی سفیر جون ریکولٹا جونیئر نے کہا ہے کہ امارات میں مقیم ہزاروں امریکی شہری واپس امریکا نہیں جانا چاہتے بلکہ وہ بھی یہیں رہنا چاہتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا بہت کم تعداد ہے جو واپس امریکا جانا چاہتی ہے لیکن امریکی سفارتخانہ انہیں فی الحال یہیں روکنے کا کہے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ سفاتخانے کی جانب سے کوئی باقاعدہ رجسٹریشن سسٹم نہیں بنایا گیا تاہم فون کالز اور ای میلز کی تعداد سے تخمینہ لگایا جارہا ہے صرف چند سو افراد واپس امریکا جانا چاہتے ہیں ۔ لیکن ہماراخیال ہے کہ اس وقت پوری دنیا کرونا کی مکمل لپیٹ میں ہے میں یہی سمجھتا کہ متحدہ عرب امارات سے زیادہ کوئی جگہ زیادہ محفوظ نہیں ہو سکتی ۔ میں واپس جانے سے یہاں رہنے کو ترجیح دوں گا ۔ مجھے اس جگہ سے محبت سی ہے میں واپس جانے کیلئےہر گز کوشش نہیں کروں گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…