پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

43 ہزار ملازمین کو جبری رخصت پر بھیجنے کا منصوبہ،  جن ملازمین کو جبری رخصت پر بھیجا جا رہا ہے وہ چھٹیوں کے باوجود صحت الائونس حاصل کر سکیں گے 

datetime 14  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)ایڈونچرس تھیم پارک کی مالک اور دنیا کی سب سے بڑی انٹرٹینمنٹ کمپنی کا درجہ رکھنے والی امریکا کی ملٹی نیشنل کمپنی ’ڈزنی‘ نے دنیا بھر میں اپنے تمام پارکس کو ’کورونا وائرس‘ کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر بند کردیا تھا اور اب ڈزنی ورلڈ نے اپنے 43 ملازمین کو جبری رخصت پر بھیجنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 19 اپریل سے اس منصوبے پر

عمل کیا جائے گا۔یہ ملازمین ڈزنی ورلڈ کو سروس ٹریڈ کاؤنسل یونین کی جانب سے فراہم کیے گئے تھے، جو فلوریڈا کے تھیم پارک میں ملازمت کر رہے ہیں۔کمپنی کے ایک عہدیدار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ فیصلہ یونین کو پسند نہیں ا?یا، البتہ جو صورتحال اس وقت ہے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈزنی کمپنی کو حق حاصل ہے کہ وہ یہ فیصلہ کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ عام طور پر جب ملازمین کو جبری رخصت پر بھیجنے کا منصوبہ کیا جاتا ہے تو انہیں واپسی کی تاریخ بھی بتائی جاتی ہے تاہم کورونا وائرس کے باعث فی الحال ان کو واپس طلب کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق جن ملازمین کو جبری رخصت پر بھیجا جا رہا ہے وہ چھٹیوں کے باوجود صحت الاؤنس حاصل کرسکیں گے اور نہ ہی ان کی سینیارٹی ختم کی جائے گی اور نہ ہی انہیں بحالی کے بعد پہلے سے کم تنخواہ دی جائے گی۔ملازمین کو اس جبری جھٹی کے دوران مراعات ملیں گی۔ملازمین کو طویل مدت تک چھٹی پر بھیجنے کے فیصلے کے بعد کمپنی سے تعلق رکھنے والے 43 ہزار ملازمین نے حکومت سے مالی مدد کے لیے درخواست کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…