جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

کورونا وائرس سوائن فلو سے 10 گنا زیادہ خطرناک ،عالمی ادارہ صحت نے لاک ڈائون سے متعلق اپنی اہم ترین تجویز دنیا کے سامنے رکھ دی

datetime 14  اپریل‬‮  2020 |

لندن( آن لائن )کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ابھی تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ا س سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 19 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ا

سی بارے میں خبردار کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کورونا وارئرس سوائن فلو سے دس گنا زیادہ خطرنات ہے۔ڈائریکٹرعالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس ابھی دنیا میں پھیل رہا ہے، ا س سے ہونے والی ہلاکتیں سوائن فلو سے بہت زیادہ ہوں گی ، اس لئے کوئی بھی ملک لاک ڈاون میں نرمی نہ کرے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سوائن فلو سے بھی تیز رفتاری سے پھیلتا ہے جس کی وجہ سے اس کا نقصان بھی بہت زیادہ ہو گا، اس لئے تمام ممالک کو ہدایت ہے کہ وہ لاک ڈاون برقرار رکھیں اور کسی قسم کی نرمی نہ کریں۔ٹیڈروس ایڈہونام نے کہا کہ ہم جانتے کہ یہ کورونا وائرس مجمعوں میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے تاہم مرض کی جلد تشخیص، ٹیسٹینگ، آئسولیشن ، کورونا سے متاثرہ شخص کا خیال رکھنا اور ان کورونا سے متاثرہ شخص کے قریبی لوگوں کی تلاش کرنے سے ہی اس وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ کچھ ممالک میں کورونا وائرس بہت زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعدادمیں حیران کن اضافہ دیکھنے میںآ رہا ہے۔یہ ایک عالمی وبا ہے، ہم سب کو اس سے ایک ساتھ مل کر لڑنا ہے، تب ہی دنیا کو اس سے نجات مل سکے گی۔ یاد رہے کہ ابھی تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ا س سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 19 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…