اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات کی پھنسے پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کی پیشکش، پاکستان کا قبول کرنے سے انکار، متحدہ عرب امارات نے پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دیدی

datetime 12  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی جانب سے وہاں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجنے کی پیشکش کی گئی ہے، جس پر پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، پاکستان اس پیشکش سے انکار اس لئے کیا کیونکہ پاکستان میں قرنطینہ کی ناکافی سہولیات ہیں

اس وجہ سے پاکستان نے اپنے شہریوں کو وطن واپس لانے سے انکار کیا ہے۔ امارات میں پاکستانی سفیر غلام دستگیر کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پیشکش کی ہے کہ وہ مملکت میں موجود پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کیلئے تیار ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان کی معاونت بھی کی جائے گی، انہوں نے کہاکہ پاکستان کے محکمہ صحت سمیت کچھ ادارے تاحال اس قابل نہیں ہیں کہ وہ اتنی زیادہ تعداد میں مریضوں کو قرنطینہ کرنے کا انتظام کرسکیں۔ متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ایسا لگا ہے کہ وہ لاوارث ہیں اور انہیں اکیلا چھوڑ دیا گیا ہے، متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو واپس آنے کی اجازت نہ دینے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ وہاں کی وزارت انسانی وسائل کا کہنا ہے کہ جو ملک اپنے شہریوں کو واپس آنے کی اجازت نہیں دے رہے ان کے لئے کوٹہ سسٹم متعارف کروایا جاسکتا ہے اور اس کوٹے کے تحت صرف مخصوص تعداد میں افرادی قوت آنے کی اجازت دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…