تہران (این این آئی)ایرانی وزارت صحت نے کہاہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے مزید 125 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 4357 ہو گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سیکڑوں افراد میں کرونا کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ
ایران میں کرونا سے کل 4357 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ مزید 1837 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی جس کے بعد متاثرین کی تعداد 70 ہزار 29 ہو گئی۔ ان میں 3987 مریضوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اب تک ایران میں کرونا سے متاثرہ 41 ہزار 947 کرونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ ایرانی اسپتالوں میں اب تک 2 لاکھ 51 ہزار 703 افراد کا طبی معائنہ کیا گیا۔