بیجنگ (این این آئی)ووہان اور ملک کے دیگر حصے جیسے جیسے کھل رہے ہیں چینی صحت کے حکام کی تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے کہ کہیں کورونا وائرس کی دوسری لہر شہر کو متاثر نہ کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہر میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے بنائے جانے والے ایک ہسپتال کے صدر نے بتایا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ایسا کوئی خطرہ نہیں ہے۔حالیہ دنوں میں چین میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ
دیکھنے میں آیا ہے جن میں سے اکثر بیرونِ ملک سے آئے ہیں۔چین میں صحت کے حکام کے مطابق وائرس کے 46 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔ ان نئے کیسز میں سے 42 بیرون ملک سے آئے تھے۔ساتھ ہی 34 ایسے کیسز بھی سامنے آئے جن میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں تھیں جس کے یہ خطرہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اکثر ایسے افراد جو بیرونِ ملک سے آ رہے ہیں ان میں اس وائرس کی تشخیص نہیں ہو پا رہی۔