اتوار‬‮ ، 29 جون‬‮ 2025 

ہر 15 سیکنڈ میں ایک کال آتی ہے، کال کرنے والے شخص کی آواز بھرائی ہوئی ہوتی ہے اور وہ گڑگڑا کر کہہ رہا ہوتا ہےکہ خدارا جلدی کریں ورنہ ۔۔۔روزانہ کتنے ہزار مریض گاڑیوں میں بھر کر لائے جانے لگے ،امریکی میڈیا نے ہوشربا انکشافات کر دیئے

datetime 12  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)عالمی سطح پر کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں۔ اس عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی سترہ لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی جان ہاپکنز یونیورسٹی نے بتایاکہ اس وائرس سے قریب ستر فیصد ہلاکتیں یورپ میں ہوئی ہیں۔ وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا ہے، جہاں اب تک پانچ لاکھ سے

زائد افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔یورپ میں اب تک مجموعی طور پر ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد19701 ہو گئی ہے، جو دنیا میں کسی بھی ملک میں اس وائرس سے ہونے والی سب زیادہ ہلاکتیں ہیں۔اٹلی میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19468 بنتی ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں کورونا وائرس سے اموات دونوں ممالک کے لیے بہت بڑا المیہ ہے۔ادھر امریکا میں ایک دن میں سب سے زیادہ 2000 اموات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دوسری ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کیا۔ اس ٹاسک فورس کا مقصد اس بات پر غور کرنا ہوگا کہ ملک میں کاروبار زندگی کو دوبارہ کیسے کھولا جا سکتا ہے۔ یہ ٹاسک فورس محکمہ صحت کے حکام اور کاروباری رہنماؤں پر مشتمل ہو گی۔ادھر جب سے کرونا وائرس کی عالمی وبا نے نیویاک کو بری طرح اپنی پکڑ میں لے رکھا ہے تو دوسری جانب 911 کو موصول ہونے والی کالز کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔کال سینٹر کا کہنا تھا کہ انہیں ان دنوں تقریباً ہر 15 سیکنڈ میں ایک کال آتی ہے۔ کال کرنے والے شخص کی آواز بھرائی ہوئی ہوتی ہے اور وہ گڑگڑا کر کہہ رہا ہوتا ہے کہ اس کا عزیز موت کے منہ میں جا رہا ہے۔ اس کی سانسیں رک چکی ہیں، خدارا جلدی سے مدد کریں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق حالیہ دنوں میں کالز کا حجم معمول سے کم ازکم 40 گنا بڑھ گیا ہے۔کال کے جواب میں امدادی ٹیم بھیجنے میں ان دنوں تقربیاً 10 منٹ لگ رہے ہیں

جب کہ اس سے پہلے 3 منٹ کے لگ بھگ لگتے تھے۔کال وصول کرنے والا سوال پوچھ کر مرض کی سنگینی کا اندازہ لگاتا ہے۔ جن مریضوں کی حالت تشویش ناک نہیں ہوتی، انہیں عموماً گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ آج کل کے حالات میں روزانہ 3300 کے لگ بھگ مریضوں کو اسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔ کال سینٹرز کے عملے پر اتنا بوجھ ہے کہ اکثر اوقات انہیں 16گھنٹوں کی شفٹ میں کام کرنا پڑ رہا ہے۔

نائین ون ون کا کہنا تھا کہ ایک طرف کرونا کی وبا زوروں پر ہے تو دوسری طرف ہارٹ اٹیک کے واقعات میں بھی نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔آج کل روزانہ تقریباً300 ایسی کالز ملتی ہیں جن میں فون کرنے والا رو کر بتا رہا ہوتا ہے کہ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے اس کے پیارے کا سانس رک گیا ہے۔ ان میں سے 200 سے زیادہ مریض عموماً ہلاک ہو جاتے ہیں۔ پہلے اس نوعیت کی کالز کی روزانہ اوسط 64 تھی۔ایمرجینسی کال سینٹر کی طرح اسپتالوں پر بھی کام کا بہت بوجھ ہے۔ اسپتالوں کی ایمرجینسی کے سامنے ایمبولینسز کی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ مریض کو اسپتال کے حوالے کرنے میں 40 منٹ سے زیادہ لگ رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…