پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس کا شکار بن کر فوت ہونے والے لوگ شہید ،آخری رسومات سے انکار اللہ کی نافرمانی ہے،مفتی اعظم کا اعلان

datetime 12  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی)مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی علام نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا شکار بن کر فوت ہونے والے لوگ شہید ہیں۔ ان کی تجہیزو تکفین اور مقامی قبرستانوں میں تدفین کی مخالفت کرنے والے اللہ کے حکم کی نافرمانی کے مرتکب ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی علام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرونا سے فوت ہونے والا شہید ہے۔ جو شخص اس کی تدفین کی مخالفت کرے گا وہ اسے اللہ کے دیے حق سے محرم کرنے کا مرتکب ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی

نے انسان کو عزت اور تکریم سے نوازا ہے اور یہ تکریم اس کی زندگی ہی نہیں بلکہ اس کی موت کے بعد بھی کی جانی چاہیے۔ تدفین کے معاملے میں امیر، غریب، مسلمان غیر مسلم، تندرست اور بیمار میں کوئی تفریق اور امتیاز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی عزت وتکریم کا تقاضا ہے کہ فوت ہونے کے بعد عزت کے ساتھ اسے مسلمانوں کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے۔ جو لوگ اس کی مخالفت کرتے ہیں وہ اللہ کے حکم کی نافرمانی اور میت کو دیے گئے حق سے اسے محروم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…