جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کورونا وائرس کے باعث بدترین حالات کی نشاندہی ، بڑے عرب ملک کی فوج نےمعروف نیوز چینل کے مالک اور پروگرام کرنے والے صحافی کو ہی گرفتار کرلیا

datetime 11  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اردن میں کورونا وائرس کے باعث بدترین حالات کی نشاندہی کرنے والے نیوز چینل کا مالک اور پروگرام کرنے والا صحافی گرفتار،عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق اردن کے مقامی نیوز چینل ’’رویا‘‘ نے ملک میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات پر ایک پروگرام کیا تھا جس میں بیروزگار ہونے والے افراد کی شکایات بھی شامل کی گئی تھیں جب کہ ملک میں غذائی قلت سمیت دیگر مسائل بھی اجاگر کیے گئے تھے۔نیوز چینل پر لاک ڈاؤن کے باعث

بیروزگاری کی شرح بڑھنے اور ملک میں حالات بدتر ہونے پر پروگرام کے بعد فوج نے کارروائی کی۔ٹی وی کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا جس میں ڈائریکٹر نیوز اور ٹی وی کے مالک کی گرفتار کی تصدیق کی گئی۔رپورٹ کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ڈائریکٹر نیوز خود اس پروگرام کے میزبان تھے اور ان کا شو ملک کے معروف ٹاک شوز میں شمار کیا جاتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ حکام نے ڈائریکٹر نیوز کو پروگرام کرنے کی وجہ سے 14 روز کے لیے حراست میں لینے کے احکامات دیدیئے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…