جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

کورونا وائرس سے متوقع اموات کے پیش نظر 600 قبریں کھود دی گئیں، لاشیں رکھنے کیلئے ایک ہزار پلاسٹک بیگز بھی تیار

datetime 9  اپریل‬‮  2020 |

یوکرین( آن لائن )کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ہر ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے خوف پھیلا ہوا ہے جس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے بھی تمام ممالک کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ انفرادی طور پر حفاظتی اقدامات کرنے شروع کر دیں۔

اسی دوران یوکرین کے شہر ڈنپرو کی مقامی حکومت نے کورونا وائرس کے 13 مریض سامنے آنے کے بعد 600 قبریں کھود لیں ہیں۔ مقامی حکومت کا کہناہے کہ ہم نے یہ اقدامات کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لئے کئے ہیں۔علاوہ ازیں ڈنپرو کے میئر نے یہ بھی کیا کہ 600 قبروں کے علاوہ ہم نے ایک ہزار پلاسٹک بیگز کا بھی انتظام کرلیا ہے جس میں کورونا وائرس سے مرنے والے شخص کی لاش رکھی جاتی ہے۔یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے یہ اعلان صرف 13 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد کیا گیا ہے۔ میئر کے اعلان کے بعد لوگوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ حکومت کے اس طرح کے اقدامات کے بعد لوگوں میں خوف پھیل رہا ہے۔جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد لوگوں کو سماجی دوری برقرار رکھنے کی ہدایت کرنا ہے۔کورونا وائرس کو ایک عالمی وبا قرار دے دیاگیا ہے جس کے بعد اس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔امریکہ، اسپین اور اٹلی کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے قیامت کا سماں ہے۔ ابھی تک اس کا علاج نہیں ڈھونڈ سکیجبکہ دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے اس کی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ ساڑھے 88 ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار بھی چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…