ٹوکیو (این این آئی )جاپان کی حکومت کی طرف سے کرونا کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی دوائی کی بڑی مقدار سعودی عرب سمیت 20 ممالک کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ توشیمیتسو موتیگی کے حوالے سے بتایا کہ کوویڈ 19مریضوں کے علاج کے لیے دنیا کے 20 ممالک کو ‘ایگن اینٹی انفلوئنزا’ دوائی مفت فراہم کرنے کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
جاپان کی طرف سے تیار کردہ یہ دوائی 20 ممالک کو دی جائے گی جسے کروناکوویڈ19کے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ جاپان کی طرف سے جن ممالک کو یہ دوائی فراہم کی جائے گی ان میں سعودی عرب ، انڈونیشیا ، ایران ، ترکی ، بلغاریہ ، جمہوریہ چیک اور میانمار شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ 30 دوسرے ممالک نے بھی جاپانی ساختہ دوائی کے حصول میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔جاپان اقوام متحدہ کے دفتر برائے پروجیکٹ سروسز یو این او پی ایس کو دوائی کی خریداری اور اسے دوسرے ممالک کو فراہم کرنے کے لیے 10 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا۔جاپانی وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جاپان دلچسپی رکھنے والے ممالک کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر ایویگن کے بارے میں کلینیکل ریسرچ کو بڑھانے کے لئے تعاون کر رہا ہے۔یہ قابل ذکر ہے کہ چین میں ووہان یونیورسٹی اور دیگر اداروں کے محققین نے اس سے قبل یہ ذکر کیا تھا کہ ایویگن کرونا وائرس والے مریضوں کے علاج میں کافی موثر ثابت ہو رہی ہے۔