جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

سعودی عرب میں24گھنٹے کے دوران کروناکے237نئے کیس ریکارڈ ،تعداد بڑھ کرکتنی ہوسکتی ہے؟وزیر صحت کا انتباہ

datetime 9  اپریل‬‮  2020 |

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے327 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ مملکت میں اب کل کیسوں کی تعداد 2932 ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق وزارت صحتِ کے ترجمان نے کہاکہ اب تک کرونا وائرس کا شکار 631 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور مہلک وبا سے 41 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

سعودی وزیرصحت توفیق الربیعہ نے خبردار کیا کہ مملکت میں آیندہ چند ہفتوں کے دوران میں کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ سے دو لاکھ تک ہوسکتی ہے۔انھوں نے سعودی اور غیرملکی ماہرین کے چار تحقیقی مطالعات پر مبنی یہ اعداد وشمار جاری کیے ۔ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہدایات اور طریق کار کی پاسداری کی وجہ سے کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد کو کم سے کم رکھنے میں مدد ملی ہے جبکہ ان ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں کیسوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ان مطالعات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کرونا وائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ان میں کمی واقع نہیں ہورہی ہے۔اب مستقبل میں اس مہلک وائرس کے کیسوں کی تعداد کا انحصار ہر کسی کے تعاون اور حکومت کی جاری کردہ رہ نما ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد پر ہے۔الحرمین الشریفین (مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم)میں تاحکم ثانی عام لوگوں کا داخلہ بند ہے اور ان کے وہاں نمازیں ادا کرنے پر پابندی عاید ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…