پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

نیو یارک میں مسلسل دوسرے روز ریکارڈ ہلاکتیں، طبی عملہ بھی پریشان ،اصل تعدادکتنی ہو سکتی ہے؟امریکی انتظامیہ کا خوفناک انکشاف

datetime 9  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کی ریاست نیو یارک میں مسلسل دوسرے روز ریکارڈ ہلاکتیں ہوئیں، ہلاکتوں میں اضافے، کرونا وائرس کے تیز پھیلاو اور مریضوں کی حالت بگڑنے کی رفتار سے ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھی پریشان ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیو یارک کو کرونا وائرس کا نیا مرکز قرار دیا جا رہا ہے جہاں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ گزشتہ روز مزید 779 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

جو ریاست میں یومیہ ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ گزشتہ دو روز سے نیو یارک میں مسلسل ریکارڈ یومیہ ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔انتظامیہ نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی اصل تعداد سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ کیوں کہ سرکاری تعداد میں وہ لوگ شامل نہیں ہیں جن کی موت گھروں میں ہی ہوئی ہو۔حکام کا کہنا تھا کہ کم از کم 200 افراد روزانہ اپنے گھروں میں ہی انتقال کر رہے ہیں جن میں سے بڑی تعداد کرونا وائرس کے مریضوں کی بھی ہو سکتی ہے۔نیو یارک کے گورنر اینڈریو کومو نے بھی نیوز بریفنگ کے دوران کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی اصل تعداد زیادہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ۔اینڈریو کومو نے کہا کہ گزشتہ روز ریاست میں 779 افراد ہلاک ہوئے ہیں جو کرونا وائرس سے یومیہ ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔نیو جرسی میں بھی کرونا وائرس سے ریکارڈ 275 یومیہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔نیو یارک شہر کے ماونٹ سینائی اسپتال میں کام کرنے والی ایک نرس ڈیانا ٹورس نے کہا کہ مریض بالکل ٹھیک نظر آ رہے ہوتے ہیں اور وہ اپنی طبیعت بہتر محسوس کر رہے ہوتے ہیں۔ لیکن آپ ذرا دیر بعد دوبارہ انہیں دیکھتے ہیں تو ان کی حالت بگڑ چکی ہوتی ہے اور وہ کوئی ردعمل ظاہر کرنے کے قابل بھی نہیں ہوتے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…