جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

کورونا کے باعث لاک ڈائون کی وجہ سے امریکہ میں لوٹ مار کا بازار گرم،جانتے ہیں لٹیرے کن کن کو نشانہ بنانے لگے؟

datetime 9  اپریل‬‮  2020 |

واشنگٹن( آن لائن )کورونا کے باعث لاک ڈائون کی وجہ سے امریکہ میں لوٹ مار کا بازار گرم۔ لاک ڈائون کے تیسرے ہفتے میں داخل ہونے کے بعد لٹیروں کی جانب سے ریسٹورنٹس اور دکانوں کو نشانہ بنایا جانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں لاک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے کئی حصوں میں لاک ڈائون تیسرے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے جس کے بعد لوٹ مار اور چوریاں شروع ہو گئی ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں بڑے پیمانے پر لوگوں کے گھروں تک محدود ہو جانے کی باعث اگرچہ جرائم کی مجموعی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی ہے تاہم اسی کے ساتھ ہی لوٹ مار اور چوریوں کا سلسلہ چل نکلا ہے جس میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 12 مارچ سے اب تک چوریوں کی شرح میں 75 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان کی 20 فیصد پولیس فورس پہلے ہی کورونا کا شکار ہو چکی ہے جس کے باعث لوٹ مار کی اس نئی لہر سے نبرد آزما ہونے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ ترلوک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے چوری کرتے دیکھے جانے والے ایک شخص کو گرفتار بھی کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن کے شہر سیٹل میں چوریوں کی شرح میں 21 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔واضح رہے کہ جون ہوپکنز یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ ادارے نے بتایا ہے کہ امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد پوری دنیا میں مریضوں کی تعداد کے تین میں سے ایک حصے کے قریب پہنچ چکی ہے۔جون ہوپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 830 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 87 ہزار 706 ہو چکی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ وائرس کا مرکز سمجھے جانے والے ملک چین میں کورونا کے متاثرین کی تعداد میں کمی جبکہ امریکہ نیا مرکز بن گیا ہے۔مہلک وائرس دنیا کے تقریبا 209 ممالک میں پھیل چکا ہے اور اس وبا سے 15 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 87 ہزار سے زیادہ اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔ امریکہ میں ریاست نیویارک کورونا وائرس کا مرکز بن چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…