پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

یا اللہ حرم شریف کی رونقیں دوبارہ بحال فرما۔۔۔۔خانہ کعبہ کے باہرویران سڑک پر دُعائیں مانگتی خاتون کی سسکیاں، ویڈیو نے سب کو آبدیدہ کردیا‎

datetime 8  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس نے دنیا کی زندگی مفلوج کر رکھ دی ، لوگ گھروں میں ڈر کے مارے قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ مہلک وائرس سے دنیا میں 14لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں ۔ دنیا سمیت سعودی عرب میں لاک ڈائون اور کرفیوکا سلسلہ جاری ہے ۔ وزیر صحت نے گزشتہ بیان میں کہا تھا کہ کرونا وائرس کو قابو کرنے میں کچھ ماہ لگ سکتے ہیں، سعودی عرب میں لاک ڈائون اور زندگی کا پہیہ جام ہو کر رہ گیا

ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کی نظریں اس وقت خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ پر جمع ہوئی ہیں اور ہر ایک کی روح اس قید و بند کی وجہ چھلنی چھلنی ہو رہی ہے ہر مسلمان کی خواہش ہے کہ کب اس مہلک وائرس سے نجات ملے اور اللہ کے گھر حاضری کا موقعہ ملے ، ان کا کہنا تھا موجود صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کا خدشہ ہے ، اللہ پاک نہ کرے ، دنیا بھر سے عازمین حج کی خواہش اس بار پوری ہوتی نظر نہیں آرہی ۔ ان کا کہنا تھا اس بات کا قوی امکان ہے کہ رمضا المبارک اور عید الفطر پر بھی کرفیو کا نفاذ کیا جائے ۔ اگر ایسا ہوا تو مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں تراویح کے اجتماعات نہیں ہو پائیں گے۔تاہم اس حوالے سے دلوں کو جھنجوڑ اور آنکھوں کو نم کر دیئے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائر ل ہو رہی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک برقعہ پوش خاتون خانہ کعبہ میں پرندوں کا دانہ ڈالتی جارہی ہے اور ساتھ ساتھ سسکتی آواز اور نم آنکھوں کیساتھ اللہ تعالیٰ کے حضورؐ دعا کر رہی ہے کہ یا اللہ ، سعودی عرب سے اس مہلک وائرس سے خاتمہ کر دے تاکہ حرم شریف کی رونقیں ایک بار پھر سے بحال ہو جائیں ۔ مسلمانوں کو دوباری بڑی تعداد میں یہاں نماز پڑھے اور طواف کی سعادت نصیب ہو ۔ خاتون التجاکر رہی تھی اور خدشے کا اظہار کرتی دکھائی دے رہی کہ یا اللہ پاک ایسا نہ ہو کہ کرونا وائرس اگر جلد ختم نہ ہوا تو رمضان المبارک کے دوران تراویح پڑھنے سے محروم نہ ہو جائے ۔ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہر مسلمان کی آنکھیں اور دل میں اللہ تعالی سے یہی دعا ہے کہ اللہ رب العزت ، تمام جہانوں کا مالک امت مسلمہ سمیت دنیا کے دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کو اس مہلک وائر س سے نجات دے ۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…