پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

میت کو غسل دینے سے کرونا وائرس پھیلنے کا اندیشہ ،خبردار کردیا گیا

datetime 5  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے بتایا ہے کہ مملکت میں کرونا کے مزید 140 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد کل متاثرہ افراد کی تعداد 2179 ہوگئی ہے۔ ان میں 1730 کو معمولی نوعیت کی بیماری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرونا کے حوالے سے روزانہ کی بریفنگ کے دوران وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں اب تک کرونا سے 29 افراد ہلاک اور 420 صحت یاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کرونا سے متعلق افواہوں پرنہیں بلکہ مصدقہ سرکاری معلومات پر انحصار کرتے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان سے پوچھا گیا کہ آیا کرونا کی وبا سے فوت ہونیوالے افراد کی میتوں کو غسل دینے سے یہ بیماری مزید پھیل سکتی ہے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ میت کی تدفین تک تمام مراحل عزت واحترام کے ساتھ انجام دیے جانے چاہئیں۔ تاہم مردے کو میت دینے کا عمل پیشہ ور افراد کو کرنا چاہیے چاہے وہ محکمہ صحت کے اہلکار ہوں یا دوسرے افراد ہوں۔ بیماری پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر میت کو غسل دینے والے افراد کو تمام تر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانا چاہیے۔ یہ احتمال موجود ہے کہ میت سے غسل اور تدفین کے وقت وائرس دوسرے لوگوں تک منتقل ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…