پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

امریکا میں کورونا وائرس سے قیامت کا منظر ، ایک ہی دن میں ریکارڈہلاکتیں،عوام کو اہم ہدایات جاری

datetime 4  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )امریکا میں کورونا وائرس سے قیامت کا منظر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وائرس نے 1480 افراد کی جان لے لی، یہ ایک ہی دن میں کورونا سے ریکارڈ ہلاکتیں ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے صرف نیویارک میں 680 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ریاست میں ہلاک افرادکی تعداد 3 ہزار218 ہوگئی۔امریکا میں مسلسل تیسرے روز ایک ہزار سے زائدا موات کے بعد بڑا فیصلہ کر لیا گیا، ملک بھر میں گھروں سے نکلنے والوں کے لیے لازمی ماسک پہننے کی ہدایت کر دی گئی۔

منہ کو کور کرنے کے لیے لوگوں کو کپڑے کا ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام لوگ اپنے منہ کو کور کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے لیے ماسک پہننا لازم نہیں ہے تاہم جو لوگ پہننا چاہیں انہیں اس بات کی اجازت ہو گی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ماسک نہیں پہنیں گے، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ صدارتی الیکشن رواں برس نومبر ہی میں ہو گا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…