مانچسٹر(آن لائن) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں 99 سالہ خاتون نے کورونا کو شکست دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مانچسٹر کی 99 سالہ ریٹا رینالڈز کا تعلق سٹاک پورٹ سے ہے۔ گزشتہ بدھ کو طبعیت خراب ہونے پر ریٹا رینالڈز کے ٹیسٹ کرائے گئے تو ان کو کورونا کا ٹیسٹ مثبت نکلا۔ریٹا رینالڈز کی طبیعت ایک ہفتے قبل ہی بہتر ہونا شروع ہو گئی تھی۔ ریٹا اگلے سال جولائی میں اپنی 100 ویں سالگرہ منائیں گی۔