کرونا کو شکست دینے کیلئے بھارتی وزیراعظم نے رات 9 بجے 9 منٹ کیلئے عوام سے حیران کن اپیل کر دی

3  اپریل‬‮  2020

نئی دہلی (این این آئی) کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی عوام کو 5 اپریل کو رات 9 بجے گھر کی تمام لائٹیں بند کرکے موم بتی جلانے کی اپیل کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق قوم سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے عوام سے درخواست کی کہ

5 اپریل، اتوار کی رات کو 9 بجے 9 منٹ کیلئے دیا، موم بتی یا اپنے موبائل کی فلیش لائٹ جلا کر کورونا سے لڑائی کا ثبوت دیں۔انہوںنے کہاکہ چاروں طرف جب ہر شخص ایک ایک چراغ جلائے گا، تب کورونا کو روشنی کی قوت کا احساس ہو گا کیونکہ ایک ہی مقصد سے ہم سب لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لیے حکومت، انتظامیہ اور لوگوں نے بہت محنت کی ہے، یہ دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا عالمی وبا کے دوران ملک گیر لاک ڈاؤن کو آج نو دن ہو رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس دوران جس طرح سے آپ سب نے نظم و ضبط اور خدمت کا جذبہ دکھایا ہے وہ بے مثال ہے، انتظامیہ اور عوام نے اس صورتحال سے نمٹنے کی پوری کوشش کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اکیلے نہیں ہیں، ایک ارب 30 کروڑ عوام ہمارے ساتھ اس میں شریک ہے۔نریندر مودی نے کہا کہ سماجی دوری پر پورے بھارت میں عمل درآمد ہونا چاہیے تاکہ اس وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے جس سے ہمارے صحت کا نظام متاثر ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…