امارات نے اقامہ ہولڈرز کے ملک میں داخلے  سے متعلق نیا اعلامیہ جاری کر دیا 

3  اپریل‬‮  2020

ابوظہبی(  آن لائن )متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کرونا (کوویڈ۔ 19) کی وبا کی روک تھام کے لیے امارات کا اقامہ رکھنے والے شہریوں کی واپسی پر عارضی پابندی میں دو ہفتے کی مزید توسیع کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اماراتی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ایسے

افراد جو امارات کا اقامہ رکھتے ہیں مگر اس وقت بیرون ملک ہیں وہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے پیش نظر واپس نہ آئیں۔اماراتی حکومت نے اقامہ کے حاملین کے دو ہفتے تک مزید پابندی عاید کی ہے اور اس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے کہا کہ بہت سے غیر ملکی شہری متحدہ عرب امارات کا اقامہ رکھتے ہیں مگر وہ اس وقت امارات میں نہیں۔وہ اس وقت تک واپس نہ آئیں جب تک کرونا کا خطرہ موجود ہے یا اس حوالے سیحکومت کا کوئی نیا فیصلہ نہیں آ جاتا۔اقامہ ہولڈر اس حوالے سے مزید تفصیلات وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات اور روز مرہ کی بنیاد پر ہونے والی اپ ڈیٹ سے جان کاری حاصل کرسکتے ہیں۔ جب اقامہ کے حامل افراد کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت دی جائے گی تو اس کا اعلان ویب سائٹ پربھی کیا جائیگا۔اس کے علاوہ امارات میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ اندرون اور بیرون ملک پروازویں بدستور معطل ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…