دنیا بھر میں کرونا وبا کے مریض 10 لاکھ، ہلاکتوں کی تعداد 53 ہزار تک جا پہنچی

3  اپریل‬‮  2020

برسلز/انقرہ/تہران(این این آئی)عالمی وبا کرونا وائرس سے دنیا بھر میں 10 لاکھ سے زائد افراد بیمار ہوگئے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 53  ہزار سے بڑھ گئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانس میں گزشتہ روز کرونا وائرس سے مزید 1355 اور اسپین میں 961 اموات کا اعلان کیا گیا جس کے بعد دنیا بھر میں چوبیس گھنٹوں میں ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے پانچ ہزار ہوگئی۔ عالمگیر وبا کی زد میں آنے والے

مریضوں کی تعداد دس لاکھ اور اموات کی تعداد 52 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔امریکا میں روزانہ بڑے پیمانے پر کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد غیر معمولی طور پر بڑھ رہی ہے۔ مزید 25 ہزار کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور 700 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے۔ اس وقت ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار اور ہلاکتوں کی تعداد 5800 سے زیادہ ہے۔جان ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق اٹلی میں گزشتہ روز 760 اموات ہوئیں۔ اٹلی میں کل ہلاکتیں 13915 اور اسپین میں 10348 ہوگئی ہیں۔ اٹلی میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار اور اسپین میں ایک لاکھ 12 ہزار ہوچکی ہے۔برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 569، بیلجیم میں 183، جرمنی میں 176، نیدرلینڈز میں 166 اور ایران میں 124 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ فرانس میں ہلاکتوں کی تعداد 5387، ایران میں 3160، برطانیہ میں 2921، نیدرلینڈز میں 1339، جرمنی میں 1107 اور بیلجیم میں 1011 تک پہنچ گئی ہے۔کئی دوسرے ملکوں میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں ترکی میں 79، سویڈن میں 69، برازیل میں 57، سوئزرلینڈ میں 48 اور کینیڈا میں 47 اموات شامل ہیں۔ جرمنی میں مریضوں کی تعداد 84 ہزار، فرانس میں 59 ہزار، ایران میں 50 ہزار اور برطانیہ میں 33 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ سوئزرلینڈ اور ترکی میں تعداد 18 ہزار، بیلجیم میں 15 ہزار، نیدرلینڈز میں 14 ہزار اور کینیڈا اور آسٹریا میں 11 ہزار ہے۔چینی حکام کے مطابق ان کے ملک میں گزشتہ روز 6 ہلاکتیں ہوئیں اور 35 نئے کیس سامنے آئے۔ اس طرح کل

ہلاکتیں 3318 اور مجموعی کیسز 81589 ہیں جو اب چار ملکوں سے کم ہیں۔دنیا بھر میں کرونا وائرس کے 10 لاکھ سے زیادہ متاثرین میں 2 لاکھ 10 ہزار ایسے لوگ شامل ہیں جو مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 52 ہزار اموات ہوچکی ہیں۔ باقی 7 لاکھ 44 ہزار افراد اب بھی اس بیماری میں مبتلا ہیں جن میں سے 37 ہزار کی حالت تشویش ناک ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دوسری

جانب اس خطرناک بیماری سے دنیا بھر میں 2 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئیں جبکہ سب سے زیادہ مریض امریکا میں ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد اس سے بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…