منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

کورونا کیخلاف جنگ: امریکہ کے چین پر الزامات کی بوچھاڑ چین حکومت کا شدید اورسخت ردعمل، دوٹوک جواب دیدیا

datetime 3  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ( آن لائن ) چین اور امریکہ کے درمیان کورونا وائرس کے متعلق ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ جاری جبکہ چین نے کورونا وائرس کا ڈیٹا چھپانے کے امریکی الزامات کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔دفترخارجہ کی ترجمان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکہ پر الزام لگایا کہ وہ کورونا کے خلاف لڑائی میں شکوک و شبہات پیدا کررہا ہے۔

خاتون ترجمان نے کہا کہ دسمبر2019 میں کورونا کا پہلا مریض ووہان میں سامنے آیا تھا اور چین کی حکومت نے اس وقت سے کام شروع کر دیا تھا۔امریکی حکام ہمارے اوپر صرف الزام لگانا چاہتے ہیں اور درحقیقت میں ہم ان کے ساتھ مباحثے میں نہیں پڑنا چاہتے لیکن اگر باربار بہتان لگایا جائے گا تو ہمیں مجبورََا حقائق واضح کرنا پڑیں گے۔ترجمان نے سوال کیا کہ امریکہ نے 2 فروری سے چینی باشندوں کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی تھی تو کوئی بتانا پسند کرے گا کہ اب تک وہاں کی حکومت نے کورونا کے متعلق کیا اقدامات کیے ہیں؟حال ہی میں خبر نشر ہوئی تھی کہ وائٹ ہاؤس میں ایک رپورٹ پیش کی گئی ہے جس کے مطابق چین اپنے ملک میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں اور کیسز کی تعداد چھپا رہا ہے۔امریکی صدر نے کہا تھا کہ ان کے سامنے ایسی کوئی رپورٹ پیش نہیں کی گئی جس میں کہا گیا ہوکہ چین کورونا وائرس کے متعلق اعدادوشمار چھپا رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے اعدادوشمارنسبتاََ بہت نیچے ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…