سیتا پور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع سیتا پور کورونا کی وجہ سے ایک گائوں کے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔اس گائوں کا نام کرونا ہے۔ کرونا،نامی گائوں کے لوگ اس کورونا وائرس کی وجہ سے دو مختلف طرح کی پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔ گائوں والوں کا کہنا ہے کہ اس وبا کی وجہ سے ہمارے ساتھ امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے۔ سیتا پور ضلع ہیڈکوارٹر سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کرونا گائوں کے باشندے ابھی تک اس وائرس سے متاثر نہیں ہوئے ہیں۔ لیکن باہر آنے سے ہمارے گائوں
کے لوگ خوفزدہ ہیں۔ جب ہم لوگوں کو کہتے ہیں کہ ہم کرونا سے ہیں، تو وہ ہم سے بچتے ہیں۔کورونا کے رہائشی خاص طور پرہندوئوں کے لئے ایک خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ ایک روایت کے مطابق یہ چوراسی-کوسی یاترا کا پہلا پڑائو ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کورونا وائرس کی طرح ہم بھی اچھوت کا شکار ہوچکے ہیں۔ جو بھی ہمیں فون کرتا اور ہم انہیں اپنے گائوں کا نام بتاتے ہیں تو وہ اسے مذاق سمجھتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا مزید کہناہے کہ پولیس والے بھی ہم سے بدسلوکی کرتے ہیں۔