پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کورونا وائرس،امریکا بے ہودہ تبصروں کے ذریعے شکوک پیدا کررہا ہے،چین نے امریکہ کو تنبیہ کر دی

datetime 2  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی) چین نے امریکا پر کڑی تنقید کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متعلق بیجنگ کی رپورٹنگ پر ’بیہودہ تبصروں ‘ کے ذریعے شکوک و شبہات پیدا کررہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونئنگ نے ایک پریس بریفنگ کے دوران اس بات کا اعادہ کیا کہ چین نے وبا سے متعلق ہمیشہ ’واضح اور شفاف‘ رویہ اختیار کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو چاہئے کہ وہ صحت کے معاملے پر سیاست کرنا چھوڑ دے اور اس کے بجائے اپنے لوگوں کی حفاظت پر توجہ دے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ چین کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق فراہم کردہ اعدادوشمار تھوڑے کم لگتے ہیں۔علاوہ ازیں ان کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا تھا کہ واشنگٹن کے پاس یہ جاننے کا کوئی طریقہ نہیں ہے کہ بیجنگ کے اعدادوشمار درست ہیں یا نہیں۔ٹرمپ نے بتایا تھا کہ انہیں چین کے اعداد و شمار کے بارے میں انٹلی جنس رپورٹ موصول نہیں ہوئی لیکن انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہ تعداد تھوڑی بہت کم معلوم ہوتی ہے۔امریکی صدر نے کہا تھا کہ گزشتہ جمعہ کو چینی صدر شی جنپنگ کے ساتھ فون پر گفتگو کی تھی کہ چین نے کورونا وائرس پھیلنے سے متعلق کیسز نمٹائے تاہم اتنے زیادہ نہیں۔کال کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقیدی رویہ اختیار کرنے کے بجائے کہا کہ امریکا کے چین کے ساتھ ’بہت اچھیتعلقات‘ ہیں اور دونوں فریق رواں سال کے شروع میں کئی ارب ڈالر کے تجارتی معاہدے کو برقرار رکھنا چاہیں گے۔ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن نے اسی بریفنگ کو بتایا تھا کہ چین کی جانب سے پیش کردہ اعداد وشمار کے بارے میں تصدیق کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ اس بارے میں بہت ساری عوامی رپورٹنگ ہے کہ آیا تعداد بہت کم ہے۔اس ضمن میں رابرٹ اوبرائن نے کہا آپ کو ان خبروں تک رسائی حاصل ہوگئی جو چینی سوشل میڈیا سے آرہی ہیں، ہمارے پاس ان تعداد میں سے کسی کی تصدیق کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…