اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ہسپانوی فلو کے دور میں پیدا ہونے والی 101 سالہ خاتون نے کرونا وائرس کو شکست دے دی

datetime 2  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایمسٹر ڈیم (این این آئی) ایک صدی پہلے اسپینش فلو کی عالمی وبا سے بچنے والی نیدرلینڈ کی 101 سالہ خاتون نے نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کو بھی شکست دے دی ہے۔روٹر ڈیم کے اجیسلانڈ ہاسپٹل میں اس خاتون کو مارچ کے وسط میں اس وقت داخل کرایا گیا

جب سانس لینے میں مشکل کا سامنا ہوا اور اس کے بعد ٹیسٹ سے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ہسپتال نے خاتون کا نام نہیں بتایا مگر ان کی صحت یابی کی تصدیق کرتے ہوئے اسے امید کی ایک کرن قرار دیا ہے۔خاتون کو ہسپتال میں آئسولیشن میں رکھا گیا تھا اور صحت یابی کے بعد نرسنگ ہوم جانے کی اجازت دے دی گئی، جس کے بعد وہ گھر جاسکیں گی۔ہسپتال کے عملے کا کہنا تھا کہ یہ خاتون بہت سخت جان ہیں، اور یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ وہ طبی مشورے پر عمل کرتی ہیں جیسے چھینکتے ہوئے منہ کو کہنی سے ڈھانپنا اور ہم لوگوں کو مناسب فاصلے پر رہنے کی ہدایت کرنا۔عملے کے مطابق ان کی صحت یابی ہمارے لیے خوشی کی خبر ہے کیونکہ حالیہ دنوں میں بہت زیادہ پریشان کن حالات کا سامنا ہوا، خوش قسمتی سے ہمیں کچھ مثبت تجربات بھی ہوئے۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے اٹلی میں بھی ایک معمر شہری نے اس بیماری کو شکست دینے میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔سی این این کی رپورٹ میں معمر شخص کا نام مسٹر پی بتایا گیا اور ان کے شہر کی ڈپٹی میئر گلوریا لیسی نے ان کی صحت یابی کو انتہائی حیرت انگیز قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…