اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے شبے میں تبلیغی مرکز سیل

datetime 1  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں نظام الدین ایریا کے تبلیغی مرکز سے 200 افراد میں کورونا کی علامات سامنے آگئیں جس کے بعد بھارتی حکام تبلیغی جماعت کے 200 افراد کو کورونا ٹیسٹ کے لیے اپنے ساتھ لے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دہلی حکومت نے بتایاکہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد تبلیغی مرکز میں سماجی دوری کی پابندی نہیں کی گئی تھی۔ نئی دہلی میں

تبلیغی جماعت کے ریاستی ہیڈکوارٹر ‘مرکز نظام الدین’ میں قواعد کے برخلاف 13 سے 15 مارچ تک اجتما ع کیا گیا جس میں تقریباً 2 ہزار افراد شریک ہوئے۔دہلی کے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ یہاں موجود 24 افراد میں اب تک کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اجتماع میں شرکت کرنے والے 7 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔دہلی پولیس نے منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی تیاری شروع کردی ہے جبکہ مرکز کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب تبلیغی جماعت کا کہنا تھا کہ اجتماع کے دوران سماجی دوری کا قانون توڑنے کا الزام غلط ہے جبکہ یہ بھی افواہ ہے کہ مرکز میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد موجود ہیں۔تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے اچانک لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا اور متعدد لوگ پھنس کر رہ گئے، ایسے میں مرکز کے پاس اپنے گھروں سے دور رہ جانے والوں کو پناہ دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا البتہ ان افراد کو تمام حفاظتی اقدامات کے تحت اجتماع میں جگہ دی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…