واشنگٹن(این این آئی) امریکہ نے ایران پر عالمی پابندیاں ہٹانے کا عندیہ دے دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہم ہزاروں افراد کو کھونے جا رہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے ایران پابندیاں ہٹانے کا عندیہ دیا تاہم وہ ایران پر جوہری پالیسی پر نظر ثانی کے لیے دباؤ جاری رکھے گا۔امریکہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ
امریکہ ایران پر پابندی میں نرمی پر از سر نوغور کر سکتا ہے لیکن امریکہ کی پابندیاں خوراک اور ادویات پر نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکیوں کے لیے آئندہ 2 ہفتے مشکل اور تکلیف دہ ہوں گے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 8 لاکھ سے بڑھ گئی۔