لندن/روم (این این آئی) دو سو دو ممالک میں کورونا کے ڈیرے، دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 42 ہزار 156 ہو گئی، اٹلی میں کورونا سے 12 ہزار 428 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کا بسیرا، اٹلی میں صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں بارہ ہزار چار سو اڑتالیس افراد ہلاک اور ایک لاکھ پانچ ہزار سات سو بانوے افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔اسپین میں کورونا سے 8 ہزار چار سو چونسٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔
چین میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار تین سو پانچ ہے۔ جرمنی میں کورونا سے سات سو پچھتر افراد ہلاک، فرانس میں تین ہزار پانچ سو تئیس، ایران میں دوہزار آٹھ سو اٹھانوے افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔برطانیہ میں بھی کورونا سے صورتحال بگڑنے لگی۔ سترہ سو نواسی افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پچیس ہزار ایک سو پچاس افراد وباکی زد میں ہیں۔ لندن کے کنگز کالج ہسپتال میں کورونا کی وجہ سے تیرہ سالہ بچہ ہلاک ہو گیا۔ کانگو کے سابق صدر 81 برس کی عمر میں پیرس میں کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے۔