واشنگٹن(این این آئی) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرنے بتایا ہے کہ غلطی سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انگریزی اور فارسی اکاوئنٹس بند کیے جانے کے بعد ان کا عربی اکائونٹ بھی بند کردیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی نے بتایاکہ خامنہ ای کے اکائونٹس کی بندش کی وجہ الیکٹرانک فلٹرمیں ہونے والی ایک تکنیکی خرابی تھی تاہم ان کا عربی اکائونٹ دانستہ
طورپر بند کیا گیا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے قبل ٹویٹر نے فلسطینی تنظیم حماس کے متعدد اکائونٹس بھی معطل کردیئے تھے۔ٹویٹر کا کہنا تھا کہ کمپنی کے قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کے نتیجے میں لبنانی حزب اللہ ملیشیا کے ترجمان المنار چینل کا اکاؤنٹ بھی بند کردیا گیا ہے۔ٹویٹر کا کہناتھا کہ المنار چینل کاپی رائٹس کے حقوق کی خلاف ورزی اور ممنوعہ اور نفرت انگیز مواد شائع کرنے کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔