جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس 40سال کی عمر میں کرونا کے شکار ہونیوالے ہر ہزار میں کتنے افراد کی موت ہوتی ہے؟اگر مریض کی عمر 50سال سے زیادہ ہے تو صحت مند ہونے میں کتنا وقت لگ سکتاہے؟ ماہرین کی تازہ تحقیق میںحیران کن انکشاف

datetime 31  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)کورونا وائرس سے 31 مارچ کی دوپہر تک دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 38 ہزار کے قریب جا پہنچی تھی تاہم ایک حالیہ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وبا سے ہلاکتیں ماضی میں کیے گئے اندازوں سے کہیں کم ہو رہی ہیں۔بیماریوں اور وباؤں پر تحقیقی رپورٹس شائع کرنے والے طبی سائنسی جرنل دی لیکنٹ میں شائع تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے

اندازوں سے کہیں کم ہلاکتیں ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق دی لیکنٹ میں شائع تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ہلاکتوں، متاثرہ افراد اور ان کے علاج و معالجے کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاکتیں ایک ماہ قبل لگائے گئے اندازوں سے کم ہو رہی ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اگرچہ کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں ماضی میں لگائے گئے اندازوں سے کم ہو رہی ہیںتاہم اب بھی ان کی تعداد سیزنل انفلوئنزا سے ہونے والی ہلاکتوں سے زیادہ ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اس وقت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 0.66 فیصد ہلاکتیں ہوں گی جو کہ ایک اعشاریہ سے بھی کم ہیں۔ماضی میں امریکی ماہرین صحت سمیت دیگر افراد کہ چکے تھے کہ اندازے کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد میں سے 2 فیصد افراد موت کے منہ میں چلے جائیں گے۔ابتدائی طور پر ماہرین یہ کہتے سنائی دیتے تھے کہ کورونا وائرس کے 98 فیصد افراد صحت یاب ہوجاتے ہیں جبکہ دو فیصد افراد ہلاک ہوجاتے ہیں، تاہم تحقیق سے پتہ چلا کہ ہلاکتوں کی تعداد ان اندازوں سے بہت کم ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے مریضوں کی ہلاکتیں اگرچہ اندازوں سے کم ہیں تاہم یہ عام طور پر انفلوئنزا سے ہونے والی ہلاکتوں سے زیادہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق حالیہ تحقیق صرف کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کے اعداد و شمار پر کی گئی ، اس تحقیقات میں وہ ہلاکتیں شامل نہیں کی گئیں جو کورونا سمیت دیگر بیماریوں کی وجہ سے ہوئیں۔ماہرین نے بتایا کہ دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں میں دیگر بیماریوں اور مسائل کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتیں بھی شامل کی گئی ہیں، کیوں کہ انہیں کورونا بھی لاحق تھا

مگر صرف کورونا کی ہلاکتوں کو دیکھا جائے تو اس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد اندازوں سے کم ہے۔تحقیق میں یہ بات بھی بتائی گئی کہ کورونا کی وجہ سے زیادہ ہلاکتیں 80 سال کی عمر کے افراد کی ہوتی ہیں جبکہ 9 سال کے بچوں کے مرنے کی شرح بھی بہت کم ہے۔بتایا گیا کہ 40 سال کی عمر میں کورونا کا شکار ہونے والے ہر ایک ہزار افراد میں سے بمشکل 2 افراد کی ہی موت ہوتی ہے۔

اسی طرح عمر کے حساب بتایا گیا کہ اگر کورونا کا شکار ہونے والے مریض کی عمر 50 سال سے زائد ہوگی تو اسے صحت یاب ہونے میں کچھ زیادہ وقت لگے گا اور ایسے مریضوں کو صحت مند ہونے میں 25 دن بھی لگ سکتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکر کسی مریض کو کورونا کی علامات کچھ دن تک ظاہر نہ ہوں اور وہ کورونا کا شکار ہو تو اس کی موت ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور پھر اچانک تیز

علامات ظاہر ہونے پر کسی بھی مریض کی موت 18 دن میں ہو سکتی ہے۔تحقیق میں واضح طور پر کہا گیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتیں انفلوئنزا سے زیادہ ہیں مگر یہ ہلاکتیں ایک ماہ قبل بتائے گئے اندازوں سے کم ہیں اور مجموعی طور پر کورونا سے ایک فیصد ہلاکتیں بھی نہیں ہو رہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…