اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے وہ خوش قسمت ممالک جہاں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق کرو نا وائرس نے دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے اب کیسز کی تعداد 7لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد، ہلاکتوں کی تعداد 36ہزار آٹھ سو جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں ۔ دنیا میں 100سال کے دوران پہلی عالمی وباء جس نے دنیا کے بیشترممالک کو متاثر کیا ہے ۔ تاہم دنیا میں ایسے 9ممالک بھی ہیں
جن میں کرونا وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔ شمالی کوریا سمیت دیگر آٹھ ممالک کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک میں کوئی سنگل کرونا کیس رپورٹ نہیں ہوا ، ان افریقی ممالک میں کرونا وائرس کے کیس نہیں سامنے آئے وہ یہ ہیں ۔ برونڈی ، ملاوی ، ساوتومے ، سرالیون ، جنوبی سوڈان ، لیسوتھو ، بوٹسوانا اور کوموروس وہ ممالک ہیں جن خوش قسمت کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا یہاں کرونا وائرس کا کوئی کیس ابھی تک رپورٹ نہیں ہوا ۔