پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس سے آگاہی کیلیے پولیس کا کورونا ہیلمٹ کا استعمال

datetime 30  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنئی(این این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے ہر ادارہ ہی سرگرم نظر آرہا ہے اور لوگوں کو وبا کے خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے نئی نئی حکمتِ عملی کا بھی سہارا لیا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ضمن میں بھارت میں کورونا سے متعلق آگاہی کے لیے کہیں کورونا کا پتلا بنا کر جلایا گیا تو کہیں کٹھ پتلیوں نے لوگوں کو کورونا وائرس سے

متعلق احتیاط برتنے کا پیغام دیا۔اب بھارتی ریاست چنئی کی پولیس کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کے لیے کورونا ہیلمٹ کا استعمال کیا جا رہا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی کی سڑکوں پر پولیس کو کورونا وائرس کی مائیکرو اسکوپک تصویر کی طرح دکھنے والے تھری ڈی ہیلمٹ پہنے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔چنئی پولیس کے لیے کووڈ-19 سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے کورونا ہیلمٹ تیار کرنے والے آرٹسٹ گوتھم کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں عوام کووڈ-19 کی صورتحال کو لے کر غیر سنجیدہ ہے، جب کہ پولیس ان لوگوں کو مسلسل گھر میں رہنے کی تاکید کر رہی ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے دماغ میں اچانک کورونا ہیلمٹ تیار کرنے کا خیال آیا اور اس کے لیے میں نے ٹوٹا ہوا ہیلمٹ اور کچھ کاغذ کا استعمال کیا جب کہ میں نے چند پلے کارڈز بھی تیار کیے ہیں جسے پولیس ڈیوٹی کے دوران ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…