لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس کے دوران دماغی صحت کا خیال رکھنے کا مشورہ دے دیا گیا، یہ مشورہ برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں دیا ہے، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتے سب کے لیے بے چین اور پریشان کن رہے، ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا اور دماغی صحت کا خیال رکھنے کے لیے راستہ تلاش کرنا ہوگا۔ مزید کہا گیا کہ
ہر روز آسان اقدامات کرتے ہوئے ہم سب آنے والے وقت کے لیے تیار ہو سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ شاہی خاندان کی طرف سے ایک ویب سائٹ بنائی گئی ہے جس میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے دوران دماغی دباؤ سے کیسے بچا جا سکتا ہے اور اس دوران اچھی دماغی صحت کیسے برقرار رکھی جائے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل شہزادہ چارلس کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔
The last few weeks have been anxious and unsettling for everyone. We have to take time to support each other and find ways to look after our mental health.
By taking simple steps each day we can all be better prepared for the times ahead.https://t.co/7WNdKBbFyT
— Kensington Palace (@KensingtonRoyal) March 29, 2020