پیرس (این این آئی)فرانس کے بعد آسٹریلیا میں بھی کورونا لاک ڈاون کے دوران گھریلو تشدد بڑھ گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیوساوتھ ویلز میں گھریلو تشدد کی شکایات میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے، ریاست وکٹوریہ میں ایک ہفتے کے دوران گھریلو تشدد کی
دوگنی شکایات موصول ہوئی ہیں۔آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے گھریلو تشدد کے خلاف فنڈ 100 ملین ڈالرز بڑھانے کا اعلان کردیا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے بڑھ گئی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 16 ہے۔