پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

کھلے میدان میں نماز جمعہ پڑھانے والے الازھری خطیب کا لائسنس منسوخجامعہ الازھر کے استاد اور عالم دین کو جاری کردہ خطابت کا لائسنس بھی کینسل

datetime 28  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصرکی وزارت اوقاف نے جامعہ الازھر کے ایک پروفیسر اور خطیب کو کھلے میدان میں جمعہ کا اجتماع منعقد کرتے ہوئے کرونا کی وجہ سے عاید کردہ پابندی کی خلاف ورزی کے الزام میں آئندہ خطابت سے روک دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق وزارت اوقاف نے جامعہ الازھر کے استاد اور عالم دین کو جاری کردہ خطابت کا لائسنس بھی منسوخ کر دیا ہے۔

انہوں نے شمالی قاہرہ کی القلوبیا گورنری میں گذشتہ روز ایک سڑک کے کنارے کھلے مقام پر نماز جمعہ کا اجتماع منعقد کیا تھا حالانکہ حکومت کی طرف سے کرونا وائرس کی وجہ سے جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عاید کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مصری وزیر اوقاف ڈاکٹر مختار جمعہ نے قاہرہ میں جامعہ الازہر یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر احمد عبد الرحمٰن محمد کساب عوامی مقامات پر جمعہ کے اجتماعات منعقد کرنے پر پابندی کی خلاف ورزی کے بعد خطابت کے لائسنس سے محروم کر دیا گیا ہے۔وزارت اوقاف نے بتایا کہ قلوبیہ گورنریٹ میں قلیب سٹی کی ایک سڑک پر ڈاکٹر الکساب نے لوگوں کو جمع کرکے جمعہ کی نماز کا خطبہ دیا۔ انہوں نے کرونا وائرس کی وجہ سے جمعہ کے اجماعات پرعاید کردہ پابندی کی مخالفت کی جس کے بعد الکساب کو آئندہ جمعہ کے خطبہ دینے سے روک دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…