جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایسٹر سے پہلے کرونا وائرس کا خاتمہ،ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے دعوے کر دئیے

datetime 26  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کا ملک12 اپریل کو منائے جانے والے ایسٹر کے تہوار تک کورونا وائرس کو شکست دے دے گا۔ برطانوی میڈیاکے مطابق امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا جب امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 55 ہزار اور اموات 8 سو سے تجاوز کرچکی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے انتباہ کیا ہے کہ امریکا کورونا وباء کا اگلا عالمی مرکز بن سکتا ہے۔ امریکی صدر نے  وائٹ ہائوس میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ میں ایسٹر کے تہوار تک حالات معمول پر آجائیں گے اور گرجا گھر عبادت گزاروں سے بھرے ہوں گے۔ ملک میں لاک ڈائون آئندہ ماہ تک ختم کر دیا جائے گا اور یہ سب کے لیے ایک خوبصورت وقت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ان کے لیے ایسٹر کا تہوار بہت خاص دن ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جب تک امریکہ کاروباری طور پر دوبارہ اپنے معمول پر نہیں آجاتا تب تک اسے کساد بازاری اور پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے اور اس وقت کورونا وائرس کے باعث ملک میں عدم استحکام کا سامنا ہے۔ وائٹ ہائوس بریفنگ کے بعد امریکی صدر نے کہا کہ انہیں اندھیرے کے بعد روشنی نظر آرہی ہے اگرچہ ہمارے فیصلے سخت حقائق اور عدادوشمار پر مبنی ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…