دْبئی(آن لائن) اماراتی مملکت میں کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے اپنائی جانے والی حفاظتی تدابیر پوری طرح کارآمد ثابت نہیں ہو رہیں۔ اسی وجہ سے حکام کی جانب سے کئی اہم فیصلے لیے جا رہے ہیں۔ دْبئی میں ٹیکسی پر سفر کرنے والوں کے لیے بھی خصوصی ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت اب ٹیکسی میں دو سے زائد افراد سوار نہیں ہو سکیں گے۔
وڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ دْبئی بھر میں ٹیکسیاں چلانے والے ڈرائیورز دو سے زائد مسافر کو نہیں بٹھائیں گے، جبکہ مسافر بھی اپنے ہمراہ کسی تیسرے شخص کو ایک ہی ٹیکسی میں سوار کرنے پر زور نہیں دیں گے۔اس حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محکمہ ٹریفک کے اہلکار کارروائی کریں گے۔