برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کے 32ہزار مریضوں پر چار مختلف ادوایات کاآزمائشی علاج شروع ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دوا ساز کمپنی ایمرجنٹ بائیو سولوشن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ کورونا وائرس سے متاثر ان کی صحت یابی کیلئے ادویات کی تیاری آخری مراحل میں پہنچ گئی ۔جلد ہی کرونا وائرس کے علاج کی تیار ویکسین کا اعلان کیا جائے گا۔
برسلز یورپی وزرائے خارجہ کا کرونا وائرس سے متعلق اجلاس ہوا جس میں شرکاء سےکہا گیا کہ یورپ میں کرونا وائرس کا آزمائشی علاج شروع ہو چکا ہے ۔ چار مختلف ادویات کے کلینکل ٹیسٹ شروع ہو گیا ۔ 32ہزار افراد پر دوائوں کا آزمائشی علاج کیا جارہا ہے ۔ کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کا تعلق جرمنی، برطانیہ، فرانس، بیلجیم، لکسمبرگ، ہالینڈ اور سپین سے ہے۔واضح رہے کہ ایک امریکی ڈاکٹر نے کرونا وائرس کی دوا بنانے میں اگلے 3سے 4ہفتوں میں کامیاب ہو جائیں گے تیار ہونے والی دوا 20منٹوں میں مہلک وائرس کا خاتمہ کر سکے گی ۔