بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

فرانس میں ایک ہی دن کرونا وائرس سے مزید 186 افراد ہلاک

datetime 24  مارچ‬‮  2020 |

پیرس(این این آئی)فرانس میں کرونا وائرس سے مزید 186 افراد ہلاک ہوگئے۔ فرانس میں ایک دن میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے جس کے بعد مجموعی اموات 860 ہوگئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیر صحت اولیویہ فیران نے بتا کہ ملک میں کرونا کے باعث 19،856 متاثرہ مریضوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ ان میں سے 8675 افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ اسپتالوں

میں لائے گئے 2082 افراد کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ دریں اثناء فرانسیسی وزیر اعظم ایڈورڈ فلپ نے ایک بیان میں کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے فرانس میں عائد کی گئی بندش مزید کئی ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے لوگوں کے میل جول کو کم کرنا ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہر شہر میں مکمل کرفیو نہیں لگایا جاسکتا تاہم یہ فیصلہ مقامی حکام کو کرنا ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…