جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کورونا ویکسین فروخت کرنیوالی فراڈ ویب سائٹ بند ،امریکہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

datetime 23  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن،برلن(این این آئی)امریکامیں کورونا وائرس ویکسین کی فروخت کا دعویٰ کرنے والی فراڈ ویب سائٹ بند کردی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کا کہنا تھا کہ ویکسین کادعویٰ کرنے والی ویب سائٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، یہ ایک فراڈ ویب سائٹ ہے جوآن لائن فروخت کے بہانے صارفین کے کریڈٹ کارڈ نمبر مانگ رہی تھی۔

محکمہ انصاف کا کہناتھا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ابھی تک کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہوئی ہے۔دوسری جانب جرمن چانسلر انجیلا میرکل کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے احتیاطی قرنطینہ میں چلی گئی ہیں۔ غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق میرکل کی ایک ایسے ڈاکٹر سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں اب کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چانسلر میرکل کے ترجمان اشٹیفن زائبرٹ نے پریس کانفرنس میں کہاکہ چانسلر کو جب یہ بتایا گیا کہ جس ڈاکٹر نے انہیں ویکسین تجویز کی تھی اس کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تو انہوں نے فوری طور پر قرنطینہ میں جانے کا فیصلہ کر لیا۔زائبرٹ نے مزید بتایا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر میرکل کو ایک ویکسین دی گئی ۔ ان کے بقول اگلے چند دنوں کے دوران میرکل کے باقاعدگی سے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے اور فی الحال وہ اپنے گھر سے ہی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…