اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کرونا وائرس اس وقت پوری دنیا میں پھیل چکا ہے ، مریضوں کی تعداد 3لاکھ 40ہزار ، اموات 14ہزار سات سو جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد99ہزار ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس انسانوں میں خوف کی علامت بن گیا ہےاور لوگوں نے اپنوں سے ملنے سےانکار ی ہیں ۔ ایک ایسا ہی واقعہ بھارت میں واقعہ ہوا ہے، تفصیلات کے مطابق بھارتی جہاز میں سوار ہونے والے تمام مسافروں کے کرونا ٹیسٹ کیے گئےجس کے بعد
جہاز نے اڑان بھری ، جب جہاز نے لینڈ کیا تو ایک مسافر میںکرونا وائرس کی علامات نکل آئیںجو بعد میں وہاں سے غائب ہو گیا ، جس کے بعد تمام مسافروں کے پیچھے کے راستے باہر نکال دیا جبکہ عملے سے کہا وہ کاک پٹ میں رہیں ۔تاکہ کسی قسم کے نقصان سے بچا جا سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاز کو مکمل کلین کیا جارہا تھا تاکہ کسی قسم کے کرونا وائر س کے نشانات باقی نہ رہیں ۔ اسی دوران پائلٹ نے کاک پٹ سے خوف کی وجہ سے چھلانگ لگا دی جس کے حالت بہتر ہے ۔