جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

کروناوائرس سے 90 فیصد ہلاکتیں کن ممالک میں ہوئیں ؟ سرکاری اعدادوشمار جاری ، حیرت انگیز انکشافات

datetime 22  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی)فرانسیسی خبررساں ادارے نے حکومتی اعدادوشمارجاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کرونا سے 90 فی صد ہلاکتیں چین، اٹلی اور ایران میں ہوئیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری اعداد و شمار پر مبنی رپورٹس میں بتایا گیا کہ اب تک کرونا کے باعث 12 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ہلاکتوں میں 90 فی صد تعداد چین، اٹلی اور ایران سے تعلق رکھتی ہے۔ہفتے کی شام تک کرونا کے باعث پوری دنیا میں 12 ہزار 592 افراد ہلاک ہوئے۔ان میں سے 7 ہزار 199 یورپ اور 3459 ایشیا سے تعلق رکھتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اٹلی میں 4،825 افراد کی اموات کے ساتھ ہی اٹلی سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ اس کے بعد چین میں 3255 اورایران 1556 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں ایک دن میں غیر معمولی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں جہاں کم سے کم 800 افراد ہلاک ہوگئے۔ قبل ازیں جمعہ کے روز اٹلی میں کرنا سے 627 افراد ہلاک ہوئے ۔چین میں قومی صحت کمیشن نے اعلان کیا کہ جمعہ کے روز چینی سرزمین پر کورونا کے 41 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ تمام افراد بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کی وجہ سے بیمار ہوئے ۔چین کو بیرون ملک سے لگنے والے انفیکشن سے 269 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ کرونا کے متاثرین میں میں سے بیشتر کا تعلق بیجنگ سے ہے۔ گذشتہ روزبیجنگ میں 14 نئے کیس سامنے آئے جب کہ شنگھائی میں چھ کیس رپورٹ ہوئے ۔چینی ہیلتھ کمیشن کا کہنا تھاکہ ملک میں اب تک 81 ہزار 800 افراد کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔چین میں جمعہ کے آخر تک وائرس سے پھیلنے والی اموات کی تعداد 3،255 تک پہنچ گئی۔

گذشتہ روز کے مقابلے میں سات اموات میں اضافہ ہوا۔ یہ تمام ہلاکتیں کرونا کے گڑھ صوبہ ووہان میں ہوئیں۔ادھر ایران میں کرونا کے نتیجے میں 123 نئی اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ایران کے سرکاری ڈیٹا کے مطابق اموات کی تعداد 1556 ہوگئی۔ وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہاں پور کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 966 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ایران میں کرونا متاثرین کی تعداد 20 ہزار 260 ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…