اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) روس میں دنیا بھر سے جمع سائنسدانوں نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تیار کردہ ویکسین کے ٹیسٹ شروع کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سائبیریا کی ایک لیبارٹری میں سائنسدانوں نے ممکنہ کرونا وائرس کی تیار ویکسین کا
مختلف جانوروں پر تجربے شروع کر دیئے ہیں ۔ سائنسدانوں کے مطابق ایک پیچیدہ عمل کے بعد کرونا وائرس سے لڑنے کیلئے چھ مختلف پلیٹ فارمز پر دن رات کام کرنے کے بعد ہم نے یہ ویکسین تیار کی ہے جسے سوموار سے مختلف جانوروں پر ٹیسٹ کیا جارہا ہے ۔