پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں کرونا کے 67 نئے کیسوں کی تصدیق ، تعداد238 ہوگئی ،جانتے ہیں نئے کیسوں کا تعلق کن کن شہروں سے ہے ؟

datetime 19  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت صحت نے کرونا وائرس کے 67 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔اس کے بعد مملکت میں اس مہلک وائرس کا شکار افراد کی تعداد 238 ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ ان نئے مریضوں میں 45 افراد دو روز پہلے ہی برطانیہ ، ترکی ، اسپین سوئٹزرلینڈ ، فرانس ، انڈونیشیا اور عراق سے سعودی عرب پہنچے تھے۔

ان افراد کو تشخیص کے بعد الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔مزید بتایا گیا کہ ان میں 11 افراد کرونا وائرس کے پہلے سے متاثرین سے میل ملاپ کی وجہ سے اس مرض میں مبتلا ہوئے ۔نئے کیسوں میں 19 کا تعلق دارالحکومت الریاض ،23 کا مشرقی صوبہ ،13 کا ساحلی شہر جدہ ،11 کا مکہ مکرمہ اور ایک کا صوبہ عسیر سے ہے۔وزارت صحت نے مزید کہا کہ مملکت میں ایک قرنطینہ مرکز میں زیر علاج چھ افراد تن درست ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی حکومت نے مہلک کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مملکت بھر میں مساجد میں جمعہ اور روزانہ کی پنج وقت نمازوں کی ادائی معطل کردی ہے لیکن مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا اور وہاں بدستور نمازوں کی ادائی جاری رہے گی۔البتہ الحرمین الشریفین احتیاطی تدابیر کے تحت بعض اور قدغنیں عاید کی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…