پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں اڑھائی کروڑ لوگ بے روزگار ہونے کا خدشہ

datetime 19  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ پوری دنیا میں پھیلنے والی کرونا وائرس کی وبا سے تقریبا اڑھائی لاکھ افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل نے بتایاکہ دنیا بھر میں کرونا کی وبا نے سفر اور سیاحت کے شعبوں میں کام کرنے والے لاکھوں افراد کی ملازمتیں خطرے میں ڈال دیی ہیں۔

کونسل نے کہا کہ پوری دنیا میں وبا پھیل جانے کی وجہ سے 50 ملین کے قریب ملازمتیں بند ہوسکتی ہیں۔عالمی ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل کی سی ای او گلوریہ گیوارا نے کہا کہ کرونا پھیلنا سفر اور سیاحت کی صنعت کے لئے ایک سنگین خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔یہ خبر ہزاروں بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔ کچھ ٹریول کمپنیوں نے نئے صارفین کے لیے ٹریول انشورینس آپریشن معطل کردئیے ۔پچھلے مہینے چینی ایئرلائن کے صارفین کی تعداد میں 84.5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ، جو اس ملک پر اس وائرس کے پیدا ہونے والے مہلک معاشی اثرات کی نشاندہی کرتی ہے۔چین کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ اس کمی کی وجہ سے محصول میں 21 ارب یوآن دو کھرب 35 ارب پائونڈ کی کمی واقع ہوئی۔رائل ڈچ ایئر لائنز (کے ایل ایم)نے اعلان کیا کہ وہ اخراجات کو کم کرنے کے لیے دوسرے اقدامات کے علاوہ کرونا وائرس کے پھیل جانے کی وجہ سے دو ہزار ملازمتوں میں بھی کمی لانے کی کوشش کر رہا ہے۔جرمنی نے کمپنیوں اور افراد کی مدد کے لیے 600 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ۔ برطانوی رہ نمائوں نے کہا کہ وہ اس وبا سے نمٹنے کے لئے 420 بلین ڈالر سے زیادہ مختص کریں گے۔ یوروپی یونین نے بھی ممبر ممالک کی حمایت کرنے کے لیے سیکڑوں ارب ڈالر کا وعدہ کیا۔ فرانس ، اسپین ، اٹلی اور دیگر درجنوں ممالک کے رہ نماں نے اس بحران پر قابو پانے کے لئے درکار ہر چیز کا خرچ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…